افغانیوں کی وطن واپسی کا آج

افغانیوں کی وطن واپسی کا آج آخری دن، توسیع کی تجویز زیرغور

ویب ڈیسک: افغانیوں کی وطن واپسی کا آج آخری دن، حکومت کی جانب سے 30 جون کی تاریخ دی گئی تھی، تاہم اس میں مزید 6ماہ کی توسیع زیرغور ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مقیم پی او آر کارڈ کے حامل افغان باشندوں کی وطن واپسی کی آج آخری تاریخ ہے، ملک بھر میں تقریباً 14 لاکھ افغان باشندے ایسے ہیں جنہیں گزشتہ سال ایک سال کی توسیع دی گئی تھی، جو اب اختتام کو پہنچ رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت سیفران اور وزارت داخلہ نے تاحال پی او آر کارڈ ہولڈرز کے قیام میں توسیع کی سمری کابینہ کو نہیں بھجوائی، تاہم مہاجرین کے قیام میں 6 ماہ کی مزید توسیع کی تجویز زیرغور ہے، جو جلد وفاقی کابینہ کو پیش کی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں افغان مہاجرین کو پاکستان میں موجود اپنی جائیدادیں فروخت کرنے اور کاروباری معاملات سمیٹنے کے لیے مزید وقت درکار ہے، اسی لیے ان کے قیام میں عارضی توسیع کی سفارش کی جا رہی ہے، تاکہ انہیں باعزت انداز میں وطن واپسی کا موقع دیا جا سکے۔
یاد رہے پی او آر کارڈز اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے تعاون سے جاری کیے گئے تھے تاکہ افغان باشندوں کی شناخت اور ان کے قیام کو قانونی حیثیت دی جا سکے۔ افغانیوں کی وطن واپسی کا آج آخری دن، حکومت کی جانب سے 30 جون کی تاریخ دی گئی تھی، تاہم اس میں مزید 6ماہ کی توسیع زیرغور ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں میں تھانے پر دہشت گرد حملہ ناکام ،حملہ آور فرار ہو گئے