مغوی اہلکاروں کی نئی ویڈیو

لکی مروت : اٹامک انرجی کے مغوی اہلکاروں کی نئی ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک: لکی مروت سے اغواء ہونے والے اٹامک انرجی کے مغوی اہلکاروں کی نئی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں مغویوں نے حکومت سے رہائی کیلئے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چھ ماہ گزرنے کے تاحال طالبات کے مطالبات پورے نہیں کئے گئے ۔
مغوی حافظ بشیر احمد نے ویڈیو میں مطالبہ کیا کہ ہماری رہائی کیلئے حکومت ان کے مطالبات پورے کرے۔
یاد رہے دہشت گردوں نے جنوری 2025کو اٹامک انرجی کے 17ملازمین کو اغوا کیا تھا، بعد میں ان میں سے ایک جاں بحق ،8بازیاب اور 3کو رہا کیا گیا تھا۔
5مغوی ابھی بھی طالبان کی قید میں ہیں جبکہ ایک مغوی احسان اللہ کو گزشتہ روز طالبان نے ورثاء کے حوالے کیا تھا ۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ریلوے کرایوں میں اضافہ