انٹرا پارٹی انتخابات کا مطالبہ

پشاور: مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا میں انٹرا پارٹی انتخابات کا مطالبہ سامنے آگیا

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے خیبر پختونخوا میں انٹرا پارٹی انتخابات کا سامنے سامنے آگیا۔
پشاور پریس کلب میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے ضلع مردان چارسدہ نوشہرہ ، خیبر ،کرک اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے عالم شریف ایڈوکیٹ کی قیادت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا میں جلد از جلد انٹرا پارٹی انتخابات کا مطالبہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ قربانیاں دینے والے کارکنوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے اور من پسند افراد کو اسمبلیوں میں بٹھایا جا رہا ہے ۔
کارکنان کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز نے خیبر پختونخوا کو مسلسل نظر انداز کیا ہوا ہے اور 2010 کے بعد پارٹی میں کوئی رکنیت سازی عمل میں نہیں آئی جبکہ گروپ بندیاں عروج پر ہیں ،تقریباً آٹھ سال سے نون لیگ کے نام سے مختلف اتحاد بنے لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔
انہوں نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے خطوط کے ذریعے ، پریس کانفرنس کے ذریعے پیرا شوٹر مافیا کا ذکر کیا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا ۔
پاکستان مسلم لیگ نواز کے کارکنوں نے مطالبہ کیا کہ تمام ونگز کو ختم کر کے نئے انتخابات کرائے جائیں اور آئین کے مطابق جلد از جلد انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں ۔
آخر میں پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں نے سانحہ سوات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے ریسکیو سامان مہیاکرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔

مزید پڑھیں:  طورخم بارڈر سے انسانی سمگلنگ میں ملوث 4مسافراور2ایجنٹس گرفتار