ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے جس میں دو نوجوان شہید جبکہ ایک زخمی نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج کی جانب سے جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا گیا۔
آپریشن کے دوران موبائل سروس منقطع جبکہ ایمبولینس کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 نہتے کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
قابض بھارتی فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو شدید زخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔ جسے فوری طبی امداد کی ضرورت تھی۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ زخمی کشمیری نوجوان کو ماورائے عدالت قتل کردیا جائے گا۔
شہید نوجوانوں کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کے اس ظلم و بربریت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔
