سوات میں ہیلی کاپٹر موجود تھا

سانحہ سوات:واقعےکےوقت سوات میں ہیلی کاپٹر موجود تھا،ذرائع تحقیقاتی کمیٹی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے ذرائع نے انکشاف کیا کہ واقعے کے وقت سوات میں ہیلی کاپٹر موجود تھا ۔
واقعے کی انکوائری کے لئے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کے ذرائع نے اس سلسلے میں انکشاف کیا ہے کہ واقعے کے بعد سوات میں ہیلی کاپٹر موجود تھا مگر انتظامیہ کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تربیت یافتہ عملہ نہ ہونے کے باعث امدادی کارروائی میں تاخیر ہوئی۔
ریسکیو 1122کے ذرائع کے مطابق سوات کے لئے کئی غوطہ خور بھرتی کیے ہوئے ہیں تاہم وہ سیاسی بنیاد پر اپنی ڈیوٹیوں پر آنے کے بجائے پارٹی قائدین اور وزرا کے ساتھ وقت گزار کر سرکاری خزانے سے تنخواہ لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں پر حلف برداری:خیبرپختونخوا حکومت کا اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ