امریکہ نے غزہ کی موجودہ صورتحال

امریکہ نے غزہ کی موجودہ صورتحال کی ذمہ داری حماس پرڈال دی

ویب ڈیسک: امریکہ نے غزہ کی موجودہ صورتحال کی ذمہ داری حماس پر ڈال دی ، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ امریکا ٖ غزہ میں سیز فائر کیلئے کوششیں کرتا رہے گا، لیکن حماس نے ہتھیار ڈالنے سے بھی منع کیا اور مغویوں کو بھی اپنی حراست میں رکھا ہوا ہے، ایسی صورتحال انتہائی سنگین ہے.
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پریس کانفرنس میں‌کہا کہ حماس نے ہتھیار ڈالنے سے منع کیا ہے، تاہم اس کے باوجود امریکا ٖ غزہ میں سیز فائر کیلئے کوششیں کرتا رہے گا، ٹرمپ کی سربراہی میں مارکو روبیو پوری تندہی سے امن کی پالیسی پر کار بند ہیں، ایران کے ساتھ ہمارے عمل نے ثابت کیا کہ ہم امن چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کو ہمیشہ کیلئے تبدیل کردیا ہے۔
ٹیمی بروس نے بتایا کہ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایران باقی ملکوں کے ساتھ معمول کے تعلق بحال کرے، روس یوکرین جنگ جلد بند ہونی چاہئے، ویزے منسوخ کرنے کی ہماری عوامی پالیسی قومی سلامتی کے پیش نظر ہے،اپنے ملک کی پالیسی سے متعلق ہر ملک خود مختار ہے۔ یاد رہے کہ امریکہ نے غزہ کی موجودہ صورتحال کی ذمہ داری حماس پر ڈال دی ، اور اسرائیل اور امریکہ کے کردار کو دفاعی زمرے میں‌ڈال دیا.

مزید پڑھیں:  جعلی بین الاقوامی ڈرائیور لائسنس کیس ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی آئی مجاہد خان گرفتار