ویب ڈیسک: ایرانی جوہری تنصیبات کی تباہی کے حوالے سے امریکی اور انٹیلی جنس حکام کے متضدد دعوے سامنے آنے لگے ہیں، انٹیلی جنس ذرائع نے ایرانی جوہری تنصیبات کی تباہی مسترد کرتے ہوئے اسے امریکی حملوں میں معمولی نقصان کی نشاندہی کی گئی ہے، جبکہ امریکی حکام کی جانب سے مکمل تباہی کا کہنا جا رہا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ نے امریکی حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو خاطر خواہ نقصان نہ پہنچنے کا دعویٰ کیا ہے، اور یہ دعویٰ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے ایرانی حکام کے درمیان ہونے والی گفتگو کی بنیاد پرکیا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس حکام نے سینئر ایرانی حکام کے درمیان ہوئی گفتگو ریکارڈ کرنے کے بعد یہ بات کہی ہے، جس کے مطابق امریکی حملوں نے ایرانی جوہری پروگرام کو صرف کچھ مہینوں تک پیچھے کیا ہے۔
دوسری طرف ترجمان وائٹ ہاوس نے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نامعلوم ایرانی حکام جانتے ہیں کہ جوہری تنصیبات کو کتنا نقصان پہنچا ہے۔
یاد رہے اس سے قبل امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے، سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سی آئی اے کی معلومات اور نئے انٹیلی جنس نظام کے تحت ملنے والی اطلاعات کے مطابق امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
