ویب ڈیسک: سیلاب کے بعد شروع ہونے والا ضلع سوات میں تجاوزات کیخلاف آپریشن تیسرے روز میں داخل ہو گیا۔
فضاگٹ میں وفاقی وزیر امیر مقام کے ہوٹل اور سابق گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کی اراضی کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے، ضلع انتظامیہ نے مبینہ دریائے کنارے ٹاؤن کی سڑکوں میں کھڈے بنا ڈالے۔
دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے ہوٹل کی چار دیواری کو بھی مسمار کر دیا گیا، اس سلسلے میں جاری رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ چیف سیکرٹری کی ہدایات، اور نشاندہی شدہ 49 مقامات کی تجاوزات کو ہٹایا جائے گا۔
