ویب ڈیسک: امریکہ اب کھل کر ہر جگہ اسرائیل کا ساتھ دینے لگا، یہاں تک کہ فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے لگانے والوں پر امریکی دروازے بند کرتے ہوئے انہیں امریکہ کا ویزہ نہ دینے کا اعلان کر دیا گیا۔
امریکی ترجمان محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے واضح کر دیا ہے کہ کسی صورت اسرائیل مخالف نعرے لگانے والوں کو امریکی ویزا نہیں دیا جائیگا، یاد رہے کہ برطانیہ کے سالانہ موسیقی کے میلے گلاسٹنبری فیسٹیول میں گلوکاروں نے فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے تھے۔
گلاسٹنبری فیسٹیول میں جاری کنسرٹ کے دوران آئرلینڈ کے ریپ گانے والے گروپ نی کیپ (Kneecap) نے فلسطین کو آزاد کرو(free Palestine) اور مرگ بر اسرائیلی فوج (death death IDF) کے نعرے لگائے تھے۔
