ویب ڈیسک: پرتگیز انٹرنیسشنل سٹرائیکر اور ریکارڈ یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے ہو کر رہ گئے، انہوں نے ہمیشہ وہیں رہنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی اور سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے ہمیشہ کیلئے سعودی عرب میں رہنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
گزشتہ دنوں کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی کلب النصر سے مزید 2 سال کا معاہدہ کر لیا، جس کے بعد رونالڈو سال 2027 تک سعودی عرب کے النصر کلب کا حصہ رہیں گے۔ اس سلسلے میں النصر کلب نے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے ہو کر رہ گئے، ہمیشہ وہیں رہنے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے سعودیہ کو امن کی جگہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ ملک ہے جہاں وہ اور ان کی فیملی اپنے گھر جیسا محسوس کرتے ہیں، میری فیملی ہمیشہ میرے فیصلوں کی حمایت کرتی ہے، اور ہم یہاں سعودی عرب میں خوش ہیں۔
