ٹیکس کیخلاف ضلع چارسدہ میں احتجاج

نئے مالیاتی سال کا پہلا دن، ٹیکس کیخلاف ضلع چارسدہ میں احتجاج شروع

ویب ڈیسک: نئے مالیاتی سال کا پہلا دن ابھی پورے عروج پر ہی نہیں پہنچا کہ ٹیکس کیخلاف ضلع چارسدہ میں احتجاج شروع ہو گیا، جسے اس نئے مالیاتی سال کا پہلا احتجاج قرار دیا جا سکتا ہے۔
ضلع چارسدہ میں ٹیکس میں اضافے کےخلاف چنگ چی رکشہ ڈرائیورز نے احتجاج کرتے ہوئے ہرقسم کی ٹریفک کیلئے روڈ بلاک کر دیا، اور مرکزی فاروق اعظم چوک میں مظاہرین نے عنڈہ ٹیکس نامنظور نا منظور کے نعرے لگائے۔
ٹیکس کیخلاف ضلع چارسدہ میں احتجاج کرتے ہوئے مطاہرین کا کہنا تھا کہ ایک طرف پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، دوسری طرف ٹیکس میں ڈبل اضافہ کر دیا گیا ، 50 روپے کے بجائے ٹیکس 100 روپے کرنا انتہائی ظلم اور نا انصافی ہے۔
چنگ چی ڈرائیورز نے کہا کہ ٹیکس میں اضافے کو کسی بھی صورت میں نہیں مانتے، ٹی ایم اے حکام اپنے فیصلے کو واپس لیں۔

مزید پڑھیں:  عارضی بندش ختم، ایران میں برطانوی سفارت خانہ دوبارہ کھل گیا