دریائے کابل میں تجاوز کرنے والے

نوشہرہ: دریائے کابل میں تجاوز کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف آپریشن

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں دریائے کابل میں تجاوز کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا، اس دوران متعدد ہوٹل مسمار کر دیئے گئے۔
آپریشن ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ، محکمہ مال اور اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں کیا جا رہا ہے، اسسٹنٹ کمشنر شیر زمان ڈوگر نے کہا ہے کہ ہوٹل مالکان نے دریائے کابل میں کنالوں تجاوز کی ہے، جو آبادی اور انسانی جانوں کیلے خطرناک ہے۔
انہوں ںے کہا کہ دریائے کابل میں تجاوز کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف آپریشن سے قبل ہوٹل مالکان کو باقاعدہ نوٹسز جاری کیئے گئے تھے، تجاوزات حالیہ سیلابی صورتحال میں رکاوٹ کا باعث بن رہی تھیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا کے شہریوں کا پی ٹی آئی حکومت کے صحت کارڈ پر اطمینان کا اظہار