لکی مروت میں آپریشن

لکی مروت میں آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق لکی مروت کے علاقہ شیری خیل میں سرچ اینڈ سرائیک سی ٹی ڈی اور پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے کلاشنکوف اور ایمونیشن برآمد کی گئی ۔
آپریشن ڈی پی او لکی مروت محمد جواد اسحاق کی نگرانی میں ہوا جس میں ڈی ایس پی غزنی خیل حیدر علی خان اور ایس ایچ او شہبازخیل نے قیادت کی ۔
محرم الحرام کے دوران امن و امان قائم رکھنے کے لیے آپریشن جاری ہے جبکہ دہشت گرد کے ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کردیاگیا ۔

مزید پڑھیں:  سیکیورٹی خدشات: جنڈولہ میں کل صبح 6 تا شام 7 بجے کرفیو نافذ