خیبر میں مٹی کا تودہ گرنے

خیبر میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق ،2زخمی

ویب ڈیسک: خیبر میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔
واقعہ خیبر کے علاقہ تبئی تورخیل زخہ خیل میں پیش آیا جہاں کام کے دوران مٹی کا تودہ آ گرا جس کے نتیجے میں مٹی تلے دب کر ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔
جاں بحق نوجوان کی شناخت25سالہ محمد طاہر ولد حضرت، سکنہ انئی تبئی کے نام سے ہوئی ۔
حادثے میں زخمی ہونے ہونے والوں نوجوانوں میں رومال ولد نواب اور نواز ولد نواب ساکنان پائندی زخہ خیل شامل ہیں جنہیں فوری طورپر علاج معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے سینیٹ کی نشستوں کیلئے ٹکٹ جاری کردیئے