علاقائی صحافیوں کے مسائل سے واقف

علاقائی صحافیوں کے مسائل سے واقف ہیں، مزید سہولیات دینگے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

ویب ڈیسک: ضلع مردان کی تحصیل رستم میں پریس کلب میں تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ علاقائی صحافیوں کے مسائل سے واقف ہیں، انہیں مزید سہولیات دیں گے۔
رستم پریس کلب حلف برداری تقریب کے دوران مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے پریس کلب کی کابینہ سے حلف لیا۔ اس موقع پر ڈی جی انفارمیشن انصار خلجی ، ریجنل ڈایکٹر انفارمیشن شمس الحق، علاقہ عمائدین اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
حلف برادری تقریب میں پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عزیر نعمانی نے سپاس نامہ پیش کیا، جس میں رستم پریس کلب کے لئے سرکاری بلڈنگ، میڈیا کالونی، سولرائزیشن اور گرانٹ کے مطالبات شامل تھے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافیوں کو تحفظ اور تمام تر سہولیات میسر کرنا صوبائی حکومت کا وژن ہے، جبکہ سوشل میڈیا کے اس دور میں روایتی صحافت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
صوبائی مشیر نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کی خاطر صوبائی حکومت نے تمام رجسٹرڈ پریس کلبوں کے لئے گرانٹ ڈبل کر دی ہے، علاقائی صحافیوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں، انہیں مزید سہولیات دیں گے، آخر میں بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے رستم پریس کلب کے تمام مطالبات کو جلد حل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور بھارت کو براہ راست رابطے میں رہنا چاہئے ،امریکہ