سانحہ سوات پر پوری قوم غمزدہ

سانحہ سوات پر پوری قوم غمزدہ، غفلت کے مرتکب افراد کےخلاف کارروائی جاری ہے

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خِبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف سانحہ سوات میں جاں بحق ہونے والے مردان کے ایک ہی خاندان کے تین افراد کے لواحقین کے گھر پہنچ گئے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سانحہ سوات پر پوری قوم غمزدہ، غفلت کے مرتکب افراد کےخلاف کارروائی جاری ہے۔
اس موقع پر معاونِ خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن طفیل انجم، ڈی جی انفارمیشن انصاراللہ خلجی بھی ان کے ہمراہ تھے، حکومتی وفد نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور پوری صوبائی حکومت لواحقین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے، سانحہ سوات پر پوری قوم غمزدہ ہے، اور غفلت کے مرتکب افراد کےخلاف کارروائی کی جا رہی ہے، حکومت کی جانب سے اعلان کردہ معاوضہ جلد لواحقین کو فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ موسمی حالات پر کسی کا کنٹرول نہیں، تاہم حکومت اس حوالے سے غفلت برتنے والے افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرے گی، ابتدائی طور پر کچھ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے، تاہم وزیر اعلیٰ نے مکمل تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور جلد رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  عدالت نے اینٹی کرپشن کو سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر شوکت کی گرفتاری سے روک دیا