رواں سال 5 خودکش حملے

خیبرپختونخوا: رواں سال 5 خودکش حملے جبکہ 756دہشتگردی کیسز رپورٹ ہوئے

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں رواں سال 5 خودکش حملے جبکہ 756دہشتگردی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس حوالے سے سی پی او ذرائع کی جانب سے ششماہی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا میں دہشت گرد واقعات، اغواء، خودکش، بم دھماکوں کی ششماہی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران جہاں 5 خودکش حملے ہوئے وہیں 756دہشتگردی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،
سی پی او ذرائع کے مطابق رواں سال بھتہ خوری کے 94 کیسیز ، 41 واقعات ٹارگٹ کلنگ، اغواکاری کے 38 واقعات مختلف تھانوں میں رپورٹ ہوئے، اس کے علاوہ رواں سال 80 آئی ای ڈی حملے ہوئے ہیں۔
سی پی او رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 12 میزائل اور 35 دستی بم حملے ہوئے، پولیس و دیگر حکام پر فائرنگ کے 269 واقعات سمیت دہشت گردوں کے ساتھ تعاون پر 44 مقدمات درج ہوئے ہیں، اور یہ مقدمات مختلف تھانوں میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
سنٹرل پولیس آفس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیشت گردوں کی مالی معاونت پر 13 مقدمات درج ہوئے ہیں، رواں سال اب تک سی ٹی ڈی میں 750 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سی ٹی ڈی پولیس دہشت گردی سے متعلق 561 کیسز کی تفتیش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب دشمنی ہے، مولانا عبدالحق ثانی