یوایس ایڈ کے تحت روایتی امداد

امریکہ نے یوایس ایڈ کے تحت روایتی امداد بند کر دی، مارکو روبیو

ویب ڈیسک: امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ نے غیر ملکی امداد کی پالیسی بدل ڈالی، اور اس کے ساتھ ہی امریکہ نے یوایس ایڈ کے تحت روایتی امداد بند کر دی، تاہم یہ امداد محدود کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مستقبل میں امریکی امداد نہ صرف محدود ہو گی بلکہ صرف اُن ممالک کو دی جائے گی جو خود کو مضبوط بنانے کی صلاحیت اور سنجیدگی رکھتے ہیں۔
یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے اس تاریخی اقدام کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد وفاقی حکومت کے سائز کو کم کرنا ہے۔ اس پالیسی کے تحت یو ایس ایڈ کو مکمل طور پر محکمہ خارجہ میں ضم کر دیا گیا ہے۔
مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ہم خیرات پر مبنی پرانے ماڈل کو ترک کر رہے ہیں، جبکہ اب ہماری پالیسی یہ ہو گی کہ ہم اُن ممالک کو ترجیح دیں گے جو خود مدد کرنے کی صلاحیت اور نیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کی بمباری ،امداد کے منتظر 37افراد سمیت 104فلسطینی شہید