محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی

اورکزئی: محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی سخت، بھاری پولیس نفری تعینات

ویب ڈیسک: ضلع اورکزئی میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں، اس دوران علاقے میں امن و آمان برقرار رکھنے کیلئے 4ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے۔
کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس کرنل سعادت حسن، ڈی سی عرفان الدین اور ڈی پی او شوکت نے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا، اور اس دوران سول و عسکری حکام نے سیکیورٹی انتظامات اور صفائی ستھرائی صورتحال کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر عرفان الدین نے اس حوالے سے بتایا کہ محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں،اس دوران علاقے میں امن و آمان برقرار رکھنے کیلئے 4ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جلوسوں اور مجالس کیلئے سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں ، اورکزئی میں 15 بڑے جلوس 1458 مجالس کیلئے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے جوان تعینات ہونگے۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی مذاکرات کی کامیابی کیلئے قطر نے کوششیں‌تیز کر دیں