ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں دہشتگردوں نے دھماکہ کر کے بیٹنی گیس فیلڈ سے پنجاب جانے والی مین ٹرانسمشن گیس پائپ لائن تباہ کر دی،
ذرائع کے مطابق پنجاب جانے والی مین ٹرانسمشن گیس لائن تورواہ وانڈہ امیر کے قریب نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی، دھماکہ کے بعد گیس کا اخراج شروع ہو گیا۔
یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل بھی اسی جگہ گیس لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا تھا۔
