بنوں میں تمام آبی گزرگاہوں

بنوں میں تمام آبی گزرگاہوں میں مائننگ اور تعمیراتی سرگرمیاں بند

ویب ڈیسک: سوات میں پیش انے والے دلخراش واقعہ کے بعد ضلع بنوں میں تمام آبی گزرگاہوں میں مائننگ اور تعمیراتی سرگرمیاں بند کر دی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر بنوں نے دفعہ 144 نافذ کرکے تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا ، جس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔
اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ بنوں میں تمام آبی گزرگاہوں میں مائننگ اور تعمیراتی سرگرمیاں بند کر دی گئی ہیں، جبکہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ایران پر حملوں کی مذمت ، ٹرمپ نے برکس کو دھمکی دے دی