ویب ڈیسک: ہنگو میں بارش کے باعث سرکاری سکول زمین بوس ہو گیا۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع ہنگو میں بارش کے باعث گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول عزیز آباد شناوڑی نریاب کی عمارت گرگئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق بارش سے سکول کے دو کمروں کی چھتیں اور چار دیواری گر گئی ہیں، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول کی عمارت خستہ حال ہونے کی وجہ سے بارش سے سکول کے دو کمروں اور چاردیواری کو نقصان پہنچا، یاد رہے کہ ہنگو میں بارش کے باعث سرکاری سکول زمین بوس ہو گئی، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
