تجاوزات کے خلاف آپریشن آج دوبارہ

سوات میں تجاوزات کے خلاف آپریشن آج دوبارہ شروع ہوگا، ضلعی انتظامیہ

ویب ڈیسک: ضلع سوات میں تجاوزات کے خلاف آپریشن آج دوبارہ شروع کیا جائیگا، اس حوالے سے ڈی سی سوات سلیم جان نے کہا کہ اب تک تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں 49 غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے، جبکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن آج دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران کسی قسم کا دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا، اور بلا تفریق کارروائی کی جائے گی، انجینئر امیر مقام کے ہوٹل کی باؤنڈری وال بھی تجاوزات میں شامل تھی، جسے گرایا گیا ہے، ہوٹل کا صحن اور ریمپ بھی تجاوزات میں شامل ہیں، ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
ڈی سی سوات کے مطابق خوازہ خیلہ، بحرین اور کالام میں بھی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  مون سون کا ایک اور سپیل آج شروع ہوگا،شدیدبارشوں کاالرٹ جاری