ویب ڈیسک: ضلع دیر لوئر میں واپڈا کا اسسٹنٹ لائن مین دوران ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق خونگے ننگر میں واپڈا کا اسسٹنٹ لائن مین پیسکو بجلی کھمبے میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا ہے، کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور سی پی آر کا عمل جاری رکھتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ۔
یاد رہے کہ جاں بحق شخص کا نام محمد زیب بتایا گیا جس کی عمر تھی۔
