باجوڑ دھماکے پر رپورٹ طلب

باجوڑ دھماکے پر رپورٹ طلب، انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں تیز کی جائیں، آئی جی خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ سے باجوڑ دھماکے پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے ، ہدایات جاری کی ہیں کہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں تیز کی جائیں.
انہوں نے ایڈیشنل آئی جی ، سی ٹی ڈی کو خصوصی ٹیم باجوڑ بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں‌نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق فتنہ الخوارج نے اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی فیصل اسماعیل کی گاڑی کو نشانہ بنایا ۔
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ موقع سے تمام ضروری ثبوت اکھٹے کیے جا رہے ہیں، اس کے ساتھ ہی بی ڈی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں، جو دھماکے کی نوعیت کے بارے میں‌معلومات حاصل کر رہی ہیں۔
انہوں‌نے کہا کہ مُلکِ خداداد باالخصوص صوبہ خیبرپختونخوا کا امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ یاد رہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ سے باجوڑ دھماکے پر رپورٹ طلب کر لی. اس واقعہ میں 4 افراد شہید جبکہ 7 زافراد زخمی ہوئے ہیں.

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی میں کل ہونےوالا سینیٹ الیکشن خطرے میں پڑ گیا