40سے زائد اشیا پر ٹیکس کی شرح

40سےزائد اشیا پر ٹیکس کی شرح میں کمی،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے موبائل فون سم اور کاروں سمیت 40سے زائد اشیا پر ٹیکس کی شرح میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق درآمد شدہ ایس یو ویز پر 44فیصد کمی سے ڈیوٹی 50 فیصد ہوگئی، مرغی، مچھلیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی 5 فیصدکردی گئی، پرندوں کیانڈوں پر ڈیوٹی 15فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردی گئی۔
موبائل فون سم کارڈزپر ریگولیٹری ڈیوٹی 15سے کم کرکے 12 فیصد کردی گئی جب کہ نئی کاروں اورمنی وینز پرڈیوٹی ایک تہائی سے 10فیصد تک کم کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کتے اور بلی کیکھانے پر 5 فیصد کمی سے ڈیوٹی کی شرح 40 فیصد کردی گئی جب کہ ریٹیل پیک میں انسٹنٹ کافی پر ڈیوٹی میں 5 فیصد کمی کردی گئی ہے۔
تمباکو پر ڈیوٹی 40 فیصد تک کم کردی گئی، کھجور، ناریل، برازیلی گری دار میوے اور کا جو پر ڈیوٹی 16 فیصد تک کم کی گئی، انجیر، انناس، ایوکاڈو، امرود اور آم پر ڈیوٹی میں 20 فیصد کمی کی گئی ہے جب کہ پپیتا اورسیب پر ڈیوٹی 45 فیصد سے کم کرکے 36 فیصد کر دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گری دار میوے پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں 4 فیصد کمی کی گئی ہے، فروزن مچھلی پرڈیوٹی نصف کرکے 17.5 فیصد کر دی گئی ہے جب کہ پنیر اور دہی کی درآمد پرڈیوٹی 10 فیصد کمی سے 50 فیصد کم کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس کی شرح میں کمی کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ میں سیکورٹی فورسز سے جھڑپ میں ایک دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی