سٹیم سیل ٹرانسپلانٹ کب ضروری ہوتا ہے؟

اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ (Stem Cell Transplant) ایک اہم طبی عمل ہے جو عام طور پر اس وقت کیا جاتا ہے جب جسم کا خون بنانے والا نظام یعنی bone marrow شدید متاثر یا ناکام ہو جائے، یا جب مخصوص بیماریوں کا علاج کسی اور طریقے سے ممکن نہ ہو۔
اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ درج ذیل طبی حالات میں ضروری یا فائدہ مند ہو سکتا ہے:
1. کینسر کی بیماریاں خصوصاً خون سے متعلق جیسے لیوکیمیا جس میں جس میں بون میرو غیر معمولی سفید خون کے خلیے بناتا ہے۔ اسی طرح لِمفوما اور ملٹیپل مائیلوما (پلازما سیلز) کے کینسر میں بھی مفید ہوسکتا ہے۔
ان بیماریوں میں اکثر کیموتھراپی یا ریڈیوتھراپی کے بعد بون میرو تباہ ہو جاتا ہے، جس کی بحالی کے لیے اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ کیا جاتا ہے۔
2. بون میرو کی خرابیاں جس میں ایپلاسٹک انیمیا شامل ہے۔ اس میں بون میرو خون کے خلیے بنانا بند کر دیتا ہے۔ اسی طرح مائلوڈیسپلاسیا بھی شامل ہے جس میں خراب یا ناکارہ خون کے خلیے بننے لگتے ہیں۔
3. جینیاتی بیماریاں جس میں تھیلیسیمیا، سِکل سیل انیمیا شامل ہے۔ بچوں میں اکثر ان بیماریوں کا واحد مکمل علاج اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  موسمیاتی تبدیلیاں کس طرح درد شقیقہ کا سبب بن سکتی ہیں
کیٹاگری میں : صحت