ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان اپر میں 3جولائی کو مکمل کرفیو نافذ ، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔
ضلعی انتظامیہ نے 3جولائی 2025بروز جمعرات صبح 6بجے سے شام 7بجے تک ضلع جنوبی وزیرستان اپر کے تمام تحصیلوں میں مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کرفیو کے دوران ضلع بھر میں ہر قسم کی نقل و حرکت، تجارتی سرگرمی، اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق تادہ چینہ ،مکین ، بی بی راغزئی سراروغہ ، کوٹکئی ،سپینکئی رغزئی ،نظر خیلتادہ چینہ ،مکین ،کانیگرم ،شیر وانگی،عزیز آباد چوک ،مدی جان ، شین وارسک ،مولا خان سرائے، چگملائی کے راستوں پر آمدو رفت بند ہوگی۔
صرف ایمرجنسی کی صورت میں متاثرہ راستوں پر پولیس یا سکیورٹی فورسز کی پیشگی اجازت کے بعد شناختی کارڈ و دیگر دستاویزات جمع کروا کر سفر ممکن ہوگا۔
شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر اپنی گاڑی کو کم از کم 100 میٹر کے فاصلے پر سڑک سے نیچے اتار لیں۔
