ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے قومی بچت سکیموں پر منافع کی شرح میں مزید کمی کردی۔
محکمہ قومی بچت کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 15بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.91فیصد سے 11.76 فیصد کی گئی ہے ۔
اسی طرح اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 30 بیسز کی نمایاں کر دی گئی، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 10.90 فیصد سے گھٹ کر10.60 فیصد پر آگئی۔
اسلامک سیونگ اکاونٹ میں منافع کی شرح 59 بیسز پوائنٹس کم کر کے موجودہ شرح کو 9.75 فیصد کر دیا گیا، شہدا فیملی ویلفیئر اکاونٹ پر منافع 24 بیسز، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع بیسز پوائنٹس کم کردیا ہے۔
