ویب ڈیسک: سوات میں مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا ہوٹل قانونی قرار دیتے ہوئے تجاوزات کے خلاف آپریشن روک دیا گیا ۔
ضلعی انتظامیہ نے پیمائش کے بعد وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے ہوٹل کو قانونی قرار دیتے ہوئے دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کو روک دیا ۔
انتظامیہ کے مطابق امیر مقام کا ہوٹل دریا کی حدود میں نہیں آتا ، ہوٹل کے صحن کا کچھ حصہ دریا میں آنے پر ممنوعہ قرار دے دیا گیا ۔
دوسری جانب انجینئر امیر مقام کے بھتیجے فرہاد خان نے موقف اختیار کیا کہ ہمارے این او سی اور اجازت نامہ موجود ہے ۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لئے آپریشن کا ڈرامہ رچا رہی ہے ۔
