ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ برقرار، ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 31 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کے آغاز سے ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ برقرار ہے، اور انڈیکس میں روزانہ کی بنیاد پر نئے ریکارڈ بن رہے ہیں، کاروباری ہفتے کے چوتھے دن ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 31 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار 325 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، آج 100 انڈیکس 5 روز میں تقریباً 9 ہزار پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔
گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 2144 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 30 ہزار 344 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
