ویب ڈیسک: سانحہ سوات کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے دورہ کے دوران وزیراعظم شہبازشریف کی گورنر پختونخوا اور ایمل ولی سے ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سے گورنرخیبر پختونخوا کی ملاقات میں وزیراعظم کو دریائے سوات میں پیش آنے والے واقعے پر بریفنگ دی گئی، ملاقات میں وفاقی وزیر امیر مقام ، رانا مبشر اقبال، رانا ثناء اللہ ، عبدالرحمان کانجو بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو سوات جیسے واقعات کے تدارک کے لیے استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ وزیراعظم سے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی ملاقات بھی ہوئی۔
اس ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزراء، وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن ، وزیرِاعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور معاون خصوصی برائے سیاسی امور بھی ملاقات میں ہمراہ تھے۔
