ویب ڈیسک: پشاور میں شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس امام بارگاہ آغاسید عالم شاہ سے آج برآمد ہو گا، اور اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس اپنے ہی امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوگا، جلوس کے لئے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئَے گئَے ہیں اور اندورن شہر جلوس ہونے کی وجہ سے شہر کو سیل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق جلوس نکلنے سے قبل بی ڈی یو کی ٹیمیں علاقےکو کلیر کرئے گی، اور جلوس کی گزر گاہوں کو قناطیں لگا کر بند کیا جائے گا۔
ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد بنگش کے مطابق مرکزی جلوس امام بارگاہ آغاسید عالم شاہ کیلئے سیکیورٹی ٹف کر دی گئی ہے، اس دوران علاقے میں امن و آمان کے قیام کیلئے 12 ہزار پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں میں سپیشل برانچ، خواتین اہلکار، ایس ایس یو اور بی ڈی یو شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کیلئے کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے، جلوس کے دوران ڈرون کیمروں سے بھی نگرانی کی جائے گی، جبکہ شہر میں دفعہ 144 کا نفاز کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز نے مزید بتایا کہ شہر کے حساس علاقوں میں موبائل سروس جزوی معطل رہیگی۔ یاد رہے کہ شہر میں آج مجموعی طور پر 22 مجالس ہوگی، جس کیلئے شہر میں 5 سے زائد چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوگے۔
