ڈوبنے والوں کی تلاش ساتویں روز

سانحہ سوات میں ڈوبنے والوں کی تلاش ساتویں روز بھی جاری

ویب ڈیسک: سانحہ سوات میں ڈوبنے والوں کی تلاش ساتویں روز بھی جاری ہے، اس دوران ریسکیو 1122 کے اہلکار مصروف عمل ہیں، اور گہرے پانی اور تیز بہاؤ میں مسلسل تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق سانحہ سوات میں ڈوبنے والوں کی تلاش کے دوران اب تک 12 لاشیں برآمد کی جان چکی ہیں، جبکہ سیالکوٹ کا عبداللہ تاحال لاپتہ ہے، فضاگٹ سے لنڈاکے تک دریا کے مختلف مقامات پر باریک بینی سے سرچ آپریشن کی جا رہی ہے۔
ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ آپریشن میں 30 سے زائد اہلکار اور غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  یوم عاشور: ملک بھر میں شبیہ ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد