ایران کا ایٹمی پروگرام سال 2

ایران کا ایٹمی پروگرام سال 2 سال پیچھے چلا گیا، امریکہ

ویب ڈیسک: امریکا کے دفاعی ادارے پینٹاگون کی جانب سے ایک بار پھر دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی حملوں سے ایران کا ایٹمی پروگرام سال 2 سال پیچھے چلا گیا ہے، اس کے علاوہ چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔
ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ امریکی حملوں سے 3 ایرانی ایٹمی تنصیبات تباہ ہوئیں اور حملوں سے ایران کا ایٹمی پروگرام سال 2 سال پیچھے چلا گیا ہے، امریکا نے 22 جون کو ایران کے فردو، نطنز اوراصفہان میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔
امریکی حملوں کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا گیا ہے اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کردی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں سے بنیادی مواد تباہ نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  پشاور کے 5مرکزی بازاروں میں تجاوزات کیخلاف تاریخی آپریشن کا آغاز