بے گھر فلسطینیوں پر بمباری

بے گھر فلسطینیوں پر بمباری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 13 شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی افواج کی بربریت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں بے گھر فلسطینیوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 13 شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فضائی حملے نے جنوبی غزہ کے علاقے المواسی میں ایک عارضی خیمے کو نشانہ بنایا، جس میں پانچ افراد پر مشتمل ابو آسی خاندان مکمل طور پر شہید ہو گیا، اس کے ساتھ ساتھ مزید دیگر 7 افراد بھی شہید ہوئے۔
ذرائع کے مطابق صیہونیون کی جانب سے بے گھر فلسطینیوں پر بمباری کی یہ واردات اس قدر ظالمانہ تھی کہ اس میں پہلے سے متاثرہ خاندان عارضی خیموں میں رہائش پذیر تھے، حملے کے نتیجے میں دیگر خیموں میں بھی آگ لگ گئی، جس نے کیمپ میں تباہی مچا دی۔
شہید ہونے والے ابو آسی خاندان میں والدین اور ان کے تین کم سن بچے شہید ہو گئے، غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے آغاز سے اب تک لاکھوں فلسطینی اسرائیلی بمباری سے بچنے کے لیے ان علاقوں میں پناہ لیتے رہے ہیں، جنہیں اسرائیل نے خود محفوظ زون قرار دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی افواج نے اب تک 256 کیمپس کو نشانہ بنایا، جن میں 7 لاکھ سے زائد بے گھر افراد مقیم تھے۔

مزید پڑھیں:  خامنہ ای جنگ کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آگیا ،عوامی تقریب میں شرکت