سانحہ 9مئی مقدمات کی سماعت پھر

جی ایچ کیو حملہ اور سانحہ 9مئی مقدمات کی سماعت پھر ملتوی

ویب ڈیسک: جی ایچ کیو حملہ اور سانحہ 9مئی مقدمات کی سماعت پھر ملتوی کر دی گئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں شیخ رشید، سابق صوبائی وزیر قانون راجا بشارت، شاندانہ گلزار و دیگر عدالت پہنچے۔
کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس اور سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی، دورانِ سماعت 11 کیسز میں 27 ملزمان میں چالان نقول تقسیم کی گئیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا:ایرانی صدر