سپرمین کا ہزار فٹ بلند مجسمہ

نئی فلم کی ریلیز سے قبل لندن میں سپرمین کا ہزار فٹ بلند مجسمہ نصب

ویب ڈیسک: نئی فلم کی ریلیز سے قبل لندن میں سپرمین کا ہزار فٹ بلند مجسمہ نصب کر دیا گیا۔ یہ مجسمہ لندن کے مشہور ٹاور دی شارڈ کی چوٹی پر نصب کیا گیا ہے۔ 11 فٹ لمبا اور 120 کلوگرام وزنی یہ مجسمہ بنانے میں 4 ماہ سے زائد عرصہ لگا۔
دی شارڈ کی مخصوص نوکیلی چوٹی کے اندر نصب یہ مجسمہ نہ صرف فلم کی تشہیر کا حصہ ہے، بلکہ لندن کی سکائی لائن پر ایک نیا اور جاذبِ نظر اضافہ بھی ہے، جسے دیکھنے والوں نے حیرت اور تحسین کی نگاہ سے دیکھا۔

مزید پڑھیں:  بنوں: زیرتعمیر ازان جاوید پرائمری سکول بارودی مواد سے اڑا دیا گیا