ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے خط نے منظر عام پر آ کر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، لیکن پارٹی رہنماوں کے خط پر جنید اکبر نے سوالات اٹھا دیئے، جبکہ کسی حد تک ان پر شکوک بھی ظاہر کئے جانے لگے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے پارٹی رہنماوں کے خط کی شفافیت پر ہی سوالات اُٹھا دیئے، انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ خط کب، کیسے اور کس طرح آیا؟ خط لکھنے والے تمام لوگ جیل میں بھی الگ الگ بیرکس میں ہیں، پھر کیسے ان کے ایک ہی خط پر دستخط موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ مذاکرات کا فیصلہ پارٹی قیادت اور بانی پی ٹی آئی کریں گے، بامقصد مذاکرات ہوں تو کوئی بری بات نہیں، بانی پی ٹی آئی سیاسی آدمی ہیں پہلے بھی مذاکرات میں ان کی مرضی موجود تھی، اوار اب بھِی ہوگی۔
