ویب ڈیسک: حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بڑی کاروائیاں کیں، اور لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کر لئے۔
گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت آصف خان اور عزت شاہ کے نام سے ہوئی ، ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں بنوں مارکیٹ کوہاٹ اور دین پور روڈ ڈی آئی خان سے گرفتار کیا گیا۔
