ویب ڈیسک: سوات کے علاقہ باغ ڈھیرئی کے مقام پر دریائے سوات میں ڈوب جانے والے نوجوان کی نعش نکال لی گئی ۔
ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نعش کو دریا سے نکالا اور بعد ازاں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دیا جس کی شناخت سمیر علی ولد محمد عمر، عمر 19 سال، ساکن فتح پور، سوات کے طور پر ہوئی ہے۔
نوجوان نہاتے ہوئے پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آ کر ڈوب گیا تھا۔
ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دریاؤں اور ندی نالوں میں نہاتے وقت احتیاط کریں کیونکہ تھوڑی سی لاپرواہی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔
