ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے دو روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ کے دوران اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے چبعة علاقائی اور عالمی چیلنجز پر پاکستان کا موقف بھی پیش کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وفد میں شریک ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان میں ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیراعظم کی ایران، آذربائیجان، ازبکستان اور ترکیہ کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف ای سی او ویژن 2025 کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔
