ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں آج8محرم الحرام کے سلسلے میں 18چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوں گے،سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔
جلوسوں کی نگرانی جدید ڈرون کیمروں کے ذریعے کی جائے گی،پہلا جلوس امام گاہ سید نجف علی شاہ سے سہ پہر 3 بجے برآمد ہوگا، جبکہ دوسرا بڑا جلوس شام 4 بجے حسینیہ ہال پشاور صدر سے روانہ ہوگا۔
جلوسِ شبیہ جھولا رات 8 بجے امام بارگاہ حسین محلہ مروی ہا سے برآمد ہوگا، جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل پر اختتام پذیر ہوگا۔
پولیس اور سکیورٹی اداروں نے جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔
داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ، واک تھرو گیٹس، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ فل مانیٹرنگ کے لیے ڈرون کیمرے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں
