ویب ڈیسک: لکی مروت میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2دہشت گرد گرفتار کر لئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے ایس ایچ او تھانہ شہباز خیل نے خفیہ اطلاع پر تھانے کی حدود میں واقع گاؤں جھنگ خیل کامیاب کارروائی کی جس کے نتیجے میں علاقے میں موجود دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں بلال سکنہ ناورخیل اور آصف نواز ساکن کٹہ خیل کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق دونوں دہشتگرد پولیس کو انتہائی سنگین مقدمات میں مطلوب ہیں جن کی گرفتاری کیلئے عرصہ دراز سے تگ ودو جاری تھی۔
