خاتون کوہ پیما جان کی بازی ہار گئیں

نانگا پربت کی مہم جوئی کے دوران خاتون کوہ پیما جان کی بازی ہار گئیں

ویب ڈیسک: نانگا پربت کی مہم جوئی کے دوران چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والے خاتون کوہ پیما حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں ۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولوچاوا کلارا لاپتا ہوئی تھیں،موت آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے ہوئی، نعش آج چلاس منتقل کی جائے گی،ساتھی کوہ پیما نے تصدیق کردی۔
گذشتہ مہینے غیر ملکی کوہ پیماوں کی ٹیم نانگا پربت دیامر فیس سے مہم جوئی کے لئے گئی ہوئی تھیِ جن میں سے دو ممبرز بیس کیمپ سے کیمپ 2 تک گئے ہوئے تھے اسی دوران چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والی خاتون کوہ پیما کولوچاوا کلارا حادثے میں لاپتا ہوگئیں۔
ساتھی کوہ پیما نے بیس کیمپ پہنچ کر حادثے کی اطلاع دی اور کہا کہ کلارا کا آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے موت واقع ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی دیامر سے حکام نے ریسکیو ٹیمیں بیس کیمپ روانہ کردی ہیں، جن میں مقامی ہائی پورٹرز بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان: خضدار میں سیلابی ریلے کی زد میں آکر 3 افراد جاں بحق