روس کا کیف پرحملہ

روس کا کیف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ ،19افراد زخمی

ویب ڈیسک: روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے بڑا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔
یوکرینی حکام کے مطابق، روسی افواج نے رات گئے کییف کو نشانہ بنایا، جس کے بعد شہر میں دھماکوں کی گونج سنائی دی اور فضا میں زہریلے دھوئیں کے بادل چھا گئے۔
حملے کے نتیجے میں رہائشی عمارتوں اور بنیادی تنصیبات کو نقصان پہنچا، جبکہ شہری آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یوکرینی فضائی دفاع نے متعدد میزائلوں اور ڈرونز کو راستے میں ہی تباہ کر دیا، تاہم کچھ ہتھیار اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
روس کی جانب سے اس حملے کو یوکرینی فوجی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی کارروائی قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ یوکرین نے اسے شہری آبادی پر دانستہ حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیں:  عوامی نیشنل پارٹی کا مولانا خان زیب کے قتل کیخلاف تین روزہ سوگ کا اعلان