اپوزیشن کو سادہ اکثریت کیلئے

خیبر پختونخوا اسمبلی :اپوزیشن کو سادہ اکثریت کیلئے 20ممبران کی حمایت درکار

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں اپوزیشن اتحاد کو سادہ اکثریت حاصل کرنے کیلئے 20ممبران کی حمایت درکار ہے ۔
رپورٹ کے خیبر پختونخوا میں اپوزیشن اتحاد سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لئے 20 ممبران کی دوری پر رہ گیا،اسمبلی میں پی ٹی آئی حکومت کے پاس 92ممبران جبکہ اپوزیشن اتحاد کے ممبران کی تعداد 53کو پہنچ گئی ہے۔
145ذرائع نے بتایا کہ کہ ایوان میں 115منتخب ممبران ہے جبکہ 26خواتین نشستیں اور 4اقلیتی نشستیں مختص ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس سے کے پی اسمبلی میں اپوزیشن ممبران کی تعداد 53 کو پہنچی۔
خیبر پختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی ف کے 7 منتخب ممبران کو 10 خواتین،2 اقلیتی ممبران ملنے پر تعداد 19ہوگئی۔ مسلم لیگ ن کے 6منتخب ممبران اسمبلی کو 9 مخصوص نشستیں ملنے پران کی تعداد 15 ہوگئی۔
پیپلز پارٹی کے منتخب ممبران کی تعداد 4 تھی،6 خواتین اور ایک اقلیتی نشست ملنے پر ان کی تعداد 11 ہوگئی ۔
پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے پاس ایوان میں 2 نشستیں تھی،ایک مخصوص نشست ملنے پر ان کی تعداد 3 ہو گئی، ایک مخصوص نشست ملنے پر عوامی نیشنل پارٹی کی تعداد بھی 3 ہو گئی ہے۔
ایوان میں ہشام انعام اللہ اور علی ہادی آزاد ممبران ہے تاہم ان دونوں کی حمایت اپوزیشن اتحاد کو حاصل ہے۔
ایوان میں سادہ اکثریت کے لیے 73 اراکین کی حمایت درکار ہوگی، اپوزیشن اتحاد کو سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے 20 ممبران درکار ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، محمد اورنگزیب