تہران پر اسرائیلی حملے کی ویڈیو

تہران پر اسرائیلی حملے کی دل دہلادینے والی ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک: گزشتہ ماہ تہران پر اسرائیلی حملے کی دل دہلانے دینے والی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے 15 جون کو تہران کے تاجرش محلے میں قدس اسکوائر پر میزائل حملے کے بعد تباہی مچ گئی ،اس اسرائیلی حملے میں ایک ایرانی جوڑا مارا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل قانون اور اصولوں سے عاری دہشت گرد ریاست ہے،اردوان

ایران کی جانب سے اسرائیلی اور ایرانی میڈیا پر نشر کی گئی اس سی سی ٹی وی ویڈیو کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے 13 جون کو ایران پر حملوں کا آغاز کیا تھا اور ابتدائی حملوں میں ہی ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب کے اعلی ترین افسران اور سینئر جوہری سائنسدانوں کو شہید کردیا تھا۔

مزید پڑھیں:  وائٹ ہاؤس کی صدر ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی خبروں کی تردید