حماس کی جانب سے آج جواب

غزہ جنگ بندی ، حماس کی جانب سے آج جواب ملنے کا امکان

ویب ڈیسک: قطر کی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی کے لئے مذاکرات جاری ہیں اس سلسلے میں حماس کی طرف سے امریکی تجاویز پر آج جواب ملنے کا امکان ہے۔
ٹائمز آف اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ قطر کی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں، حماس کی طرف سے امریکی تجاویز پر آج جواب ملنے کا امکان ہے، حماس کی جانب سے مثبت جواب آتا ہے تو اسرائیلی وفد فورا دوحہ روانہ ہو جائے گا تاکہ جنگ بندی کے حوالے سے بات چیت کو آگے بڑھایا جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق قطر اس وقت غزہ کی جنگ بندی کے مذاکرات میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے، نے دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت کے عمل کو تیز کرنے کے لیے اپنی کوششیں بڑھا دی ہیں۔
امریکی حکام نے حماس کو ایک مذاکراتی پیکیج پیش کیا تھا، جس پر حماس کے جواب کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہیاگر حماس کی طرف سے مثبت جواب آتا ہے، تو یہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اہم پیشرفت ہو گی، اور جنگ زدہ علاقے میں امن کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کیلئے ای ویزا کا آغاز کردیا