ویب ڈیسک: چین نے واضح اعلان کیا ہے کہ روس کو یوکرین جنگ میں کسی صورت شکست نہیں ہونے دیں گے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ بیجنگ یوکرین جنگ میں روس کو شکست سے بچانے کے لیے پرعزم ہے،اگر روس ہار گیا تو امریکہ کی توجہ مکمل طور پر چین کی جانب منتقل ہو سکتی ہے، جو خطے کے لیے خطرناک ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق وانگ ای نے واضح کیا کہ چین اس تنازع کا فریق نہیں ہے، تاہم اس کے نتائج پر ضرور تشویش ہے،انہوں نے اس الزام کو بھی سختی سے مسترد کیا کہ چین روس کو فوجی یا مالی امداد فراہم کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھااگر ہم واقعی روس کی فوجی مدد کر رہے ہوتے، تو یہ جنگ کب کی ختم ہو چکی ہوتی۔
چین کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے بارہا چین پر روس کو درپردہ مدد دینے کا الزام عائد کیا ہے۔
